sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -19-Sep-2023

وہ باتیں جو میاں بیوی کے درمیان مضبوط ترین تعلقات میں بھی دراڑوں کا باعث بن سکتی ہیں :

1️⃣ فکر نہ کرنا : ۔اگر دونوں میں سے کوئی ایک بھی دوسرے کا خیال نہیں رکھے گا تو یہ رشتے میں دراڑ کا آغاز ہوگا۔ 2️⃣ اعتماد کی کمی : ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہی رشتے کی مضبوطی کی ضمانت ہے لیکن اگر اعتماد میں کمی آنے لگے تو پھر جان لیں کہ اب رشتہ ٹوٹنے کی جانب گامزن ہے۔ 3️⃣ اپنے جزبات و احساسات کا اظہار نہ کرنا : خاموشی رشتے کے لئے شدید نقصان دہ ہے،اگر آپ اپنے احساسات کا اظہار نہیں کریں گے تو آپ کے جیون ساتھی کو آپ کے جذبات کا علم نہیں ہوپائے گا اور بلاوجہ تعلق میں بدمزگی پیدا ہوگی اور رشتہ خطرے میں پڑجائے گا۔ 4️⃣ ایک دوسرے کو نظرانداز کرنا : اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ہمارا جیون ساتھی ایک فضول چیز ہے اور ہم اسے نظرانداز ہی کرنا شروع کردیں تو ایسی صورت میں بھی کئی قباحتیں جنم لیں گی۔ 5️⃣ طنز کرنا : ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے لیکن اس غلطی کو معاف کردینا ایک اچھی چیز ہے۔میاں بیوی کے تعلق میں تو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کسی غلطی پر ایک دوسرے کو طنز نہ کیا جائے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا رشتہ جلد کمزور ہونے لگے گا کیونکہ یہ انسانی جبلت ہے کہ اسے طنز بالکل بھی پسند نہیں ہوتا۔ 6️⃣ ایک دوسرے کو مکمل تبدیل ہوتے دیکھنا : یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں کہ آپ کی بیوی یا شوہر آپ کی خاطر مکمل طور پر تبدیل ہوجائے۔ہر انسان کی کچھ عادات ہوتی ہیں اور انہیں تبدیل کرنا آسان نہیں۔اگر آپ اپنے جیون ساتھی سے ایسی کوئی امید لگاکر بیٹھے ہیں تو فوری طور پر اپنی اس امید کو بدل لیں ورنہ کافی مسائل پیدا ہوں گے۔ 7️⃣ شک کرنا : بلاوجہ شک کی وجہ سے بھی کئی گھر برباد ہوتے ہیں لہذا آپ کو اس عادت کو دور رہنا ہوگا ورنہ رشتہ نبھانے میں بھی مشکلات پیش آئے گی۔ 8️⃣ ایک دوسرے کے خاندانوں کو نظر انداز کرنا: ہر مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی اس کے والدین اور بین بھائیوں کو وقت دے اور اسی طرح عورت بھی چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی فیملی کی عزت کرے لیکن اگر دونوں میں سے کوئی بھی ایک یہ کام طھط کرے تو مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ 9️⃣ ماضی کی باتوں پر نظر رکھنا : ہر انسان کو ایک ماضی ہوتا ہے جو اچھا اور برا ہوسکتا ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے ماضی کو کریدنا شروع کردیں کیونکہ اس طرح مسائل کا پیدا ہونا یقینی ہے۔

انداز بدلیں اور زندگی کے انعامات سے لطف اندوز ہوتے رہیں *

   12
0 Comments